- الیکشن آٹھ ، دس دن آگےہو جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری
- امتحانی نظام سے متعلق اہم فیصلوں کے نفاذ میں سندھ کے تعلیمی بورڈز پیچھے رہ گئے
- عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتیاں کردیں
- کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی زد میں آکر 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- 25 دسمبر کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز
- ق لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا
- سوات میں معمولی تکرار پر 14 سالہ بھائی نے 5 سالہ بھائی کو قتل کردیا
- سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈرفل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مقرر
- آسٹریلیا کا نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان، طلباء کیلئے ویزا قوانین سخت
- دہشت گردوں کو جیل سے نکال کر دوبارہ آباد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، بلاول
- بھارتی سپریم کورٹ نے فاشسٹ ہندوتوا نظریے کے سامنے سر جھکا دیا، صدر مملکت
- ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ رک گیا
- دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، کراچی میں فضا صاف
- کراچی؛سٹی کونسل اجلاس میں تحریک انصاف کے دوگروپ آمنے سامنے
- کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، پولیس
- حکومت کرکٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی، نگران وزیراعظم
- پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، قوم جاننا چاہتی ہے 2018ء میں کیا ہوا، نواز شریف
- کراچی میں 18 دسمبر سے سردی بڑھنے کا امکان
- کراچی میں 18واں سالانہ بین الاقوامی کتب میلہ 14 دسمبر سے شروع ہوگا
- اسلام آباد؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا بڑا اسیکنڈل سامنے آگیا

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔
اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کیے۔ نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث اپئی گئیں۔
تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔ ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔ ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔ ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی۔
واضح رہے کہ نیپرا نے ماہ ستمبر میں ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ نیپرا کو بڑی تعداد میں صارفین سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس نے رپورٹ رواں ہفتے مکمل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔